مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترک فوج عنقریب شام کے شہر عفرین میں داخل ہوجائے گی اور ہم کسی بھی وقت اس کا اعلان کردیں گے۔
اردوغان نے کہا کہ ترک فوج نے شامی باغیوں کے ساتھ ملکر عفرین کا محاصرہ کررکھا ہے اور ترک فوج کسی بھی وقت اس شہر میں داخل ہوسکتی ہے اور ہم کسی بھی وقت ترک فوج کے عفرین میں داخل ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترک فوج نے شام کے سنی کردوں کے خلاف 20 جنوری کو فوجی کارروائی کا آغاز کیا جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ